ابنا: ہندوستانی اخبار کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران ، ہندوستان اور عمان خلیج عمان سے ہندوستان تک گیس پائپ لائن بچھانے کے منصوبہ پر کام کریں گے۔ اخبار کے مطابق ہندوستان پاکستان کے ذریعہ گیس پائپ لائن کا منصوبہ ترک کرکے اب خلیج عمان کے ذریعہ خلیجی ممالک کی انرجی تک رسائی حاصل کرنا چاہتا ہے۔ اخـبار کے مطابق خلیج عمان کے ذریعہ گیس پائپ لائن ہندوستان تک بچھائی جائے گی اور ایران اس گیس پائپ لائن کے ذریعہ اپنا گیس اور تیل ہندوستان کو فروخت کرسکتا ہے۔اس منصوبہ پر ہندوستانی وزير خارجہ سلمان خورشید اور عمان کے وزیر خارجہ یوسف بن علوی بن عبد اللہ بحث اور تبادلہ خیال کرچکے ہیں۔ عمان کے وزير خارجہ کے مطابق عمان سے ہندوستان تک بچھائی جانے والی گیس پائپ لائن مکمل ہونے کے بعد ایران اور قطر بھی اپنا گیس و تیل اس پائپ لائن کے ذریعہ ہندوستان کو فروخت کرسکتے ہیں۔ خلیج فارس کے عرب ممالک میں عمان پر ہندوستان کو کافی اعتماد ہے اور ادھر عمان کے تہران کے ساتھ بھی اچھے تعلقات ہیں لہذا ہندوستان تک ایرانی گیس کو منتقل کرنے کا یہ راستہ آسان اور قابل اعتماد ہوسکتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پانچ ارب ڈالر کے اس پروجیکٹ پر پہلی بار سرکاری طور پر مذاکرات ہورہے ہیں۔ اس پروجیکٹ پر مذاکرات اس لئے شروع ہوئے ہیں کیونکہ پاکستان پر امریکی دباؤ کی وجہ سے پاکستان اور ایران کے درمیان گیس پائپ لائن منصوبہ کھٹائی میں پڑگیا ہے۔......./169
1 مارچ 2014 - 20:30
News ID: 510456
ہندوستانی اخبار کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران ، ہندوستان اور عمان خلیج عمان سے ہندوستان تک گیس پائپ لائن بچھانے کے منصوبہ پر کام کریں گے۔